جہلماہم خبریں

حلقہ پی پی 26 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔ محمد یوسف جہلمی

جہلم: حلقہ پی پی 26کا الیکشن بھر پور طریقے سے لڑیں گے، الیکشن مہم کیلئے خصوصی طور پر سویڈن سے پاکستان آیا ہوں، قائد میاں نواز شریف کی نااہلی کے باوجود ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ بیرون ملک ملاقاتوں میں سیاسی امور پر طویل گفتگو کے بعد اندازہ ہوا کہ وہ کرپٹ نہیں۔

یہ بات ممتاز سماجی کارکن اور سویڈن میں عرصہ دراز سے مقیم دانشور ، شاعر محمد یوسف جہلمی نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں خود حلقہ پی پی 26سے امیدوار بننے کا خواہشمند تھا اور قائد ن لیگ کے ساتھ بیرون ملک ملاقاتوں میں یہ بات زیر بحث بھی رہی، لیکن دوہری شہریت کی وجہ سے میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن الیکشن 2018میں جو بھی ن لیگ کا امیدوار ہو گا میں اس کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے الیکشن مہم چلاؤں گا۔

یوسف جہلمی نے کہا کہ ہم نے یورپ میں ن لیگ کو بھرپور منظم کیا اورپارٹی کے ہر مشکل وقت میں ہمارے کارکن کھڑے رہے آئندہ الیکشن میں بھی پارٹی کو کامیاب کروا کے منتحب وزیر اعظم کو گھر بھیجنے والے قانون کا خاتمہ کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button