جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان اسلحہ اور منشیات برآمد

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میںجہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان اسلحہ اور منشیات برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے زیر تفتیش مقدمہ کے 4 ملزمان سے پسٹل 9MM، پسٹل 30بور، رائفل 44بور، رائفل 7MMمعہ سینکڑوں راونڈزاور منشیات فروش سے180گرام چرس کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ جلالپور شریف نے ملزم سے پسٹل30بور معہ راونڈز اور تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش سے1کلو1260گرام چرس معہ رقم وٹک4ہزار 700روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button