جہلم

جہلم اور پنڈدادنخان پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ، 3 ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، جہلم اور پنڈدادنخان پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق مظہر حسین SI تھانہ لِلہ جہلم نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 184/19بجرم 337Hii/506ii/447/511/148/149ت پ تھانہ لِلہ ملزم عامر عبا س ولد غلام محمد سکنہ ٹھٹھی کلاڑ اخلی پنن وال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور اور2روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
صداقت علی T/ASI تھانہ سول لائن جہلم نے دوران گشت ملزم محمد ندیم عرف چنو ولد محمداسلم سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم سے140گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
حسن رضاASI تھانہ جلالپورشریف جہلم نے دوران گشت ملزم منور نذیر ولد بشیراحمد سکنہ محلہ واٹر سپلائی جلالپور شریف سے135گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button