عوام کا بجٹ سے دھیا ن ہٹانے کے لئے گرفتاریاں شروع ہیں، اشرف چغتائی

0

جہلم: مہنگا ئی کا بم غریب عوام پر گرایا جائے گا عوام کا بجٹ سے دھیا ن ہٹانے کے لئے گرفتاریاں شروع ،پیپلزپارٹی امن پسند جماعت ہے اور پرامن اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے سنیئر راہنما اشرف چغتائی نے کیا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکن احتجاج کو پرامن رکھنے کی کوشش کریں اور شر پسند عناصر پرکڑی نظر رکھیں اورعوام کے جان ومال کو یقینی بنائیں۔

اشرف چغتائی نے کہاکہ احتساب کا عمل شفاف ہونا چائیے پی ٹی آئی کے لیڈر جہانگیر ترین پر بھی ایسی نوعیت کے مقدمات ہیں ان کی گرفتاری عمل میں کیوں نہیں لائی جاتی؟۔

انہوں نے کہاکہ آصف زرداری ایک منتخب نیشنل اسمبلی کے ممبرہیں اس لئے اسپیکر اسمبلی کو ان کا پروڈکشن آرڈر جاری کرے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.