جہلماہم خبریں

پی ٹی آئی نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔ فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد پی ٹی آئی کی امیدوار فائنل کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ سے فیصل واوَڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے جب کہ ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے سینیٹ کیلیے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخواسے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقہ اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے۔ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے بتایا کہ باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button