آئندہ ماہ یتیم اور غریب بچوں میں سکول بیگ اور کاپیاں تقسیم کریں گے۔ محمدرمضان

0

سوہاوہ: آئندہ ماہ یتیم اور غریب بچوں میں سکول بیگ اور کاپیاں تقسیم کریں گے، اس سے پہلے25 بیوہ کو ہر ماہ مالی پیکج دیاجارہاہے۔

ان خیالات کا اظہاربانی یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی محمدرمضان نے دبئی سے جہلم اپڈیٹس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہا اپنی طرف سے علاقے کے مستقبل کے معماروں کیلئے یہ اقدام کیا، اسکے علاقہ بیوہ خواتین کو ہر ماہمالی پیکج دیا جاتاہے جو ابھی تک تین دے چکے ہیں، ایک میڈکل بھی لگوایاگیاہے، آئندہ بھی علاقے کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ ہمارا پسماندہ اور غریب لوگوں کا علاقہ ہے اس علاقہ میں غربت کو ختم کریں گے، میں سب دوست بھائی جو اس فاؤنڈیشن کا تعاون کررہے ہیں انکا میں بہت ہی مشکورہوں، اللہ پاک انکے کاموں میں برکت ڈالے، اور بہت جلد نوجوانوں کے میدان آباد کرائیں گے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف فروغ دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.