پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کیلئے بڑی خبر، ٹوبھہ میں ٹراما سنٹر منظور، فواد چوہدری کی خصوصی گرانٹ سے سنٹر تعمیر ہوگا

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کیلئے بڑی خبر، ٹوبھہ میں ٹراما سنٹر منظور ،35 کروڑ روپے کی خطیر رقم وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے فنڈ سے منظور، سماجی حلقوں کا خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ٹوبھہ میں 35 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ٹراما سنٹر منظور کر لیا گیا، سنٹر کی تعمیر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی گرانٹ سے ہو گی، ٹوبھہ میں بی ایچ یو کے قریب ٹراما سنٹر میں صحت کی تمام بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی جس سے تحصیل بھر میں اور خصوصاً علاقہ تھل میں لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ٹراما سنٹر کی منظوری پر سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹراما سنٹر کی تعمیر سے علاقہ بھر کے لوگوں کو صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی خصوصی گرانٹ سے سول ہسپتال جہلم اور ٹوبھہ میں 2 ٹراما سنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button