جہلم

پبلک ٹرانسپورٹ میں الٹی گنگا بہنے لگی، ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی معذوروں کو ریلیف دلوانے میں ناکام

جہلم: پبلک ٹرانسپورٹ میں الٹی گنگا بہنے لگی، ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران معذوروں کو ریلیف دلوانے میں ناکام، معذور افراد سے عام مسافر کی طرح کرایہ وصول کیا جانے لگا، معذور افراد سراپا احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کے ٹرانسپورٹرز کواحکامات جاری کر رکھے ہیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے معذوروں سے نصف کرایہ وصول کیا جائے لیکن بدقسمتی سے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی غیر فعال ہونے کیوجہ سے بااثر ٹرانسپورٹرز معذور افراد سے بھی عام مسافروں والاکرایہ وصول کررہے ہیں۔

معذور افراد نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد مرتبہ ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر تحریری و زبانی طور پر آگاہ کر چکے ہیں متعلقہ افسران معذوروں کو ریلیف دلوانے کی بجائے بااثر ٹرانسپورٹرز کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران نے جب سے حکومت پنجاب کی طرف سے معذور افراد کو ریلیف مہیا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے تب سے لیکر آج تک کسی معذور کی مدد نہیں کی بلکہ ٹرانسپورٹرز کی سرپرستی جاری ہے جس کی وجہ سے بااثر ٹرانسپورٹرز نے من مرضی کے کرائے مقرر کرکے معذوروں سمیت عام مسافروں کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کررکھا ہے۔

معذور افراد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضلع جہلم کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ معذور افراد کے ساتھ ساتھ عام مسافروں کو پنجاب روڈٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقررہ کردہ کرائے کے مطابق وصولی کی جائے اور معذور افراد سے نصب کرائے کی وصولی کا پابند بنایا جائے ۔ قانون کا مذاق اڑانے والے ٹرانسپورٹرز اور ان کی سرپرستی کرنے والے متعلقہ شعبہ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مسافر حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button