دینہ میں تجاوزات مافیا کا قبضہ، مین بازار میں دوکانداروں نے دوکانیں سڑک پر سجا لیں

0

دینہ: دینہ میں تجاوزات مافیا کا قبضہ ،مین بازار میں دوکانداروں نے دوکانیں سڑک پر سجا لیں ،ریڑھی بان بھی سب سے آگے ،عید کی خریداری کے لئے آنے والی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،خواتین کو دھکے اور ان سے بد تمیزی معمول بن گئی ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فی الفور ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں عید کی آمد کے ساتھ ہی تجاوزات مافیا سر گرم ہو گیامین بازار دینہ ،منگلا روڈ ،جی ٹی روڈ اور ریلوے روڈ پر صبح ہوتے ہی تجاوزات مافیا حرکت میں آ جاتا ہے مین بازار میں دوکانداروں نے اپنی آدھی دوکانیں سڑک پر سجائی ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ دوکانوں کے باہر بھتہ وصول کر لے ٹھیے بھی لگوا رکھے ہیں رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال رکھی ہے، 33فٹ کے بازار میں عوام کو گزرنے کے لئے راستہ بھی دستیاب نہیں دورا دراز علاقوں سے عید کی خریداری کے لئے آنے والے مرد وخواتین کو دھکے راستہ مانگنے پر ریڑھی بانوں اور دوکانداروں کی عوام سے بد تمیزی معمول بنی ہوئی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار اور منگلا روڈپر قابض تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ آمدہ عید کی خریداری کیلئے عوام کو مشکلات پیش نہ آئیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.