جہلم

لاہور میں اساتذہ تنظیموں کے احتجاج میں جہلم سے اساتذہ کا وفد شرکت کرے گا

جہلم: 20مارچ بروز بدھ سہہ پہر 2بجے سول سیکریٹریٹ لاہور میں اساتذہ تنظیموں کے اتحاد یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کا بھرپور احتجاج ہوگا ۔جس میں جہلم سے بھی اساتذہ کا ایک بڑا قافلہ ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین جہلم احسان الٰہی شاکر کے زیر قیادت شرکت کرے گا۔
احسان الٰہی شاکر کا کہنا تھا کہ ہم نے محکمہ تعلیم اور حکومت پنجاب کو بہت وقت دیا کہ وہ ہمارے اہم اور ضروری مطالبات پورے کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کریں مگر ایسا نہ ہوسکا اس لیے ہم احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پہ مجبور ہوئے۔خاص طور پر کنٹریکٹ اساتذہ ،ہیڈ ٹیچرز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی مستقلی میں حکومت پنجاب نے بہت دیر کر دی ہے جس کی وجہ سے 31مارچ کو 5سالہ کنٹریکٹ مدت ختم ہونے پر یہ کنٹریکٹ اساتذہ ،ہیڈ ٹیچرز اور ڈپٹی ڈی ای اوزتنخواہوں سے محروم بھی ہوسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اساتذہ کے لیے ٹائم سکیل،ایس ایس ٹی اساتذہ کے لیے سکیل 17، کمپیوٹر ٹیچرزالاؤنس ،پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا خاتمہ،30ہزار پوسٹوں پر اساتذہ کی فوری ترقی اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ ہمارے اہم مطالبات ہیں۔جب تک ہمارے ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔لاہور کے احتجاج کے بعد ہم پنجاب بھر کے اضلاع میں بھی بھرپور احتجاج کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button