جہلم

کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

جہلم: کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری و نجی کالجز کو کورونا وباء کے باعث بند کر دیئے گئے، تعطیلات کے دوران آن لائن کلاسسز کا اجراء دوبارہ سے کر دیا گیا۔
ضلع بھر کے تمام سرکاری مردانہ / زنانہ اور کامرس کالجز میں آن لائن کلاسسز کا آغاز مورخہ26 نومبر 2020 بروزجمعرات سے کر دیاگیا ہے ، اس سلسلہ میں پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کالجز کے پرنسپل صاحبان کی طرف سے طلبہ / طالبات کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے موڈ آف انسٹریکشنز ترتیب دے دی گئی ہیں، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، گورنمنٹ آف پنجاب آن لائن کلاسسز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرے گا۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز) نے کہا کہ تمام طلبہ / طالبات آن لائن کلاسسز میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ آپ کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button