روہتاس روڈ جہلم پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے اوقات کی خلاف کا سلسلہ جاری

0

جہلم: روہتاس روڈ جہلم پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے اوقات کی خلاف کا سلسلہ جاری، متعلقہ محکمے عملدرآمد نہ کروا سکے، کرش مشینوں سے آنے والے ڈمپر ٹرک صبح 7سے شام 7بجے کے دوران ڈی سی جہلم کے احکامات کے باوجود مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں، جی ٹی روڈ تا ڈھوک منور روہتاس روڈ پر موجود آبادیوں کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس خلاف ورزی کا سختی سے نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم ملوٹ کے مقام پر کرش مشینوں سے بجری لانے والے ٹرک دن کے اوقات میں گزرنے سے نہ صرف ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑتا تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ روڈ بھی کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی تھی،صرف یہی نہیں بلکہ یہ ہیوی ٹرک آبادیوں سے بھی تیز رفتاری سے گزرتے جس کیوجہ سے آئے روز جانی نقصان معمول بن چکا تھا۔

ان علاقوں کے مکینوں کے پرزور احتجاج اور میڈیا کی نشاندہی پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جہلم روہتاس روڈ پر چونگی نمبر 5سے ملوٹ تک صبح 7بجے سے شام 7بجے تک ان ڈمپرز کے گزرنے پر پابندی عائد کر دی،مگر یہ بااثر ڈمپرز مالکان پابندی کے باوجود دن کے اوقات میں ڈی سی جہلم کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزر رہے ہیں جس پر علاقہ مکین شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اپنے احکامات پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ محکموں کو ان ڈمپرز کے خلاف سخت کاروائی کے لیے احکامات جاری کریںگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.