پنڈدادنخان میں ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق

0

پنڈدادنخان میں ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی، دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پنڈدادنخان روڈ پر رحمن گارڈن کے قریب تیز رفتار ٹرک نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ایک موٹرسائیکل سوار نذیر عرف جیرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، دونوں زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.