نڑومی ڈھن واٹر سپلائی سکیم سے منسلک غیر قانونی کنکشنز کے خلاف باقاعدہ مہم شروع

816 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے پانی کے پروجیکٹ سے 32 سے زائد دیہاتوں کو صاف پانی مل سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار اعیسانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نڑومی ڈھن واٹر سپلائی سکیم سے منسلک غیر قانونی کنکشنز کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کردی ہے اور 6 دن میں 40 سے زائد غیر قانونی کنکشن کاٹ کر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے بتایا کہ حکو مت پنجاب کی یہ سکیم تین فیزز پر مشتمل ہے ،01 اور02 فیز کامیابی سے مکمل کر لینے کے بعد اب آخری فیز کے ٹینڈر کا عمل جاری ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ 816 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے پانی کے پروجیکٹ سے 32 سے زائد دیہاتوں کو صاف پانی مل سکے گا نیز غیر قانونی کنکشن لگانے والے اب قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ذوالفقارناصر بٹ کو ہدایت دی کہ ٹینڈر سمیت دیگر کاموں میں تیزی لائی جائے اور نڑومی ڈھن میں 6 ٹیوب ویل فوری لگائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے بتایا کہ واٹر سپلائی سکیم کھیوڑہ160 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی جا رہی ہے جس میں 9 ٹیوب ویل لگے جا چکیں ہیں جبکہ واٹر سپلائی سکیم کنڈل 41000 فٹ لمبی پائپ لائن کا کام مکمل کیا جا رہا ہے اور یہ سکیم 22 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہو کر کنڈل کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں کارساز ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.