سوہاوہاہم خبریں

مافیا کی ملی بھگت سے پہلے ہی سوہاوہ میں بہت محرومیاں ہیں اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ یاور کمال

سوہاوہ: ایم پی اے راجہ یاور کمال کی سوہاوہ آمد، تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجہ شاہد عزیز کیانی بھی انکے ہمراہ تھے،ایم پی اے راجہ یاور کمال نے شیخ محمد علی کی قیادت میں آئے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی۔ پانی اور صفائی سمیت تمام شکایات کے ازالے کے لئے فوری انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں ۔

ایم پی اے راجہ یاور کمال نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کسی صورت ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے پیسے سے چند مفاد پرستوں کو جیبیں نہیں بھرنے دیں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ یاور کمال نے کہا کہ علاقے کی تعمیر وترقی میری اولین ترجیح ہے۔

اڈہ پرچی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے ۔گزشتہ سال سے کم کسی صورت اڈہ پرچی کا ٹھیکہ نہیں دیا جائے گا۔ مافیا کی ملی بھگت سے پہلے ہی سوہاوہ میں بہت محرومیاں ہیں اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوہاوہ شہر کا سب سے دیرینہ مسئلہ پانی کی فراہمی ہے جس کو عنقریب حل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button