پڑی درویزہ

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور صدر انجمن تاجراں کی ملاقات، اشیائے خوردونوش کے نرخ کم کرنے کی یقین دہانی

پڑی درویزہ: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور صدر انجمن تاجران سوہاوہ کی ملاقات ۔ سبزی فروٹ اور دیگر اشیائے خورد و نوش کے نرخ کم کرنے کی یقین دہانی ۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوہاوہ شہر میں سبزی ، فروٹ اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کی شکایت کی گئی تھی۔ خبر کی اشاعت کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ طارق بصریٰ نے صدر انجمن تاجران سوہاوہ شیخ مختار احمد قریشی سے ایک ملاقات کی ۔

دوران ملاقات سوہاوہ شہر میں سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں پائے جانے والے بے ہنگم اضافے کے متعلق گفتگو ہوئی ۔ انجمن تاجران سوہاوہ کے صدر شیخ مختار قریشی نے اے سی تحصیل سوہاوہ کو یقین دہانی کرائی کہ انجمن کی طرف سے انتظامیہ سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے نیز سوہاوہ میں امن و امان کے حوالے سے بات کی گئی ۔

ہرحوالے سے صدر انجمن تاجران نے یقین دلایا کہ قیمتیں بھی کنٹرول میں رہیں گی اور امن و امان کے سلسلے میں بھی انتظامیہ کی بھر پور مدد کی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button