جہلم

جہلم شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں چینی نایاب، شہری چینی کے حصول کیلئے مارے مارے پھرنے لگے

جہلم: شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں چینی نایاب ، شہری چینی کے حصول کے لئے مارے مارے پھرنے لگے، دکانوں پر چینی کا سرکاری نرخ 90 روپے فی کلو آویزاں مگر فروخت 1 سو 30 سے 1 سو 40 روپے فی کلو کے حساب سے ہورہی ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انتظامیہ نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات ہیں لیکن کہیں کارروائی نظر نہیں آتی، پریشان حال شہری کہتے ہیں کہ چینی کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ چکی ہے، کرشنگ سیزن شروع ہونے میں مزید 15 سے 20 دن لگ سکتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے مافیا کے خلاف کارروائی نہ کی تو چینی مزیدمہنگی ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، 90 روپے میں چینی عام آدمی کو فروخت کی جانی تھی منافع خوروں نے بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، صارفین کو لوٹنے کا راستہ تلاش کر لیا۔

صارفین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button