دینہ

ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں نے ماہ جولائی کی شاندارکارکردگی جاری کر دی

دینہ: ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں جہلم کی ماہ جولائی میں شاندارکارکردگی، ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کی ہدایات پر اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول آصف محمود کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک مہیوں جہلم نے جولائی کے مہینے میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا نے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوے 6 عدد مقدمات کا اندراج کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈر لگانے والوں کے خلاف 2 مقدمات کا اندراج کیا گیا،غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے والی دو گاڑیوں کو پکڑ کر محکمہ جنگلات سے جرمانے کرائے گئے اسکے علاوہ پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں کے ڈیوٹی آفیسراحسان محمود اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور رضوان شوکت اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دومقدمات کا اندراج کروا کر ملزمان کو پابند سلاسل کرایا۔

دوران گشت ایک مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے تھانہ سوہاوہ کے حوالے کیاگیااس کے علاوہ غیر معیاری سلنڈر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین گاڑیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا کر پابند سلاسل کرایا، دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی15سے زائد امداد بھی فراہم کیں جبکہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پوسٹ کے اندر اور بیٹ ایریا میں مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے گئے حادثات پر قابو پانے اور بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر ٹیپ لگوائی گئی۔

انچارج چک مہیوں سب انسپکٹر محمد عاصم آذادنے میڈیا کو بتایاکہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 ڈائل کریں اسوقت ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پھیلی ہوئی ہے عوام کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریںغیر ضروری سفر سے اجتناب کریںاور گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button