نواز شریف کی عادتیں ہی ایسی ہیں کہ وہ ہمیشہ این آر او ہی لیتے رہے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید

0

دبئی (نور چغتائی) سینیٹر فیصل جاوید نے دبئی میں الروابی ڈیری فارم کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی عادتیں ہی ایسی ہیں کہ وہ ہمیشہ این آر او ہی لیتے رہے ہیں ہمیں تو عوام نے احتساب کے لئے ووٹ دئے ہیں اب جو پاکستان کے حالات ہیں ان کے ذمہ دران کے خلاف سخت ایکشن لینا چایئے جو پہلے این آر او ہوتے رہے ہیں ماضی میں اس نے ہی ملک کو تباہ کیا ہے عمران خان کسی صورت بھی ڈیل نہیں کرے گا۔
دیہی علاقوں کی ترقی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاست میں آنے کا مقصد وزیر اعظم بننا نہیں تھا آدھی سے زیادہ آبادی غربت کی لائن سے نیچے جو غریب رہ رہا ہے اس کے لئے کام کیا جا رہا ہے پاکستان سے غربت کو ختم کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری تمام تر پالیسیوں کا تعلق ہی غریب آدمی سے وابستہ ہے آگے ملبہ بہت زیادہ ہے اسکو ہٹانے کے لئے ٹائم زیادہ لگ رہا ہے، آگے روڈصاف ہے، اس منزل کو پہنچنا ہے جسکا عمران خان نے وعدہ کیا تھا، نیا پاکستان بنانا ہے جہاں سب برابری کا سلوک ہو گا انشاء اللہ ضرور ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.