جہلم

ضلعی انتظامیہ کی بغل میں کچرے کا ڈھیر،گندگی کے ٹیلوں کے اردگرد تعلیمی ادارے قائم، طلباء و طالبات پریشان

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی بغل میں کچرے کا ڈھیر،گندگی کے ٹیلوں کے اردگرد تعلیمی ادارے قائم ، سکول و کالجز میں آنے والے طلباء و طالبات سمیت علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ، وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن خدمت آپ کی دہلیز پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا۔طلباء و طالبات سمیت علاقہ مکینوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کی بغل میں قائم تعلیمی اداروں کے سامنے سڑک پر گندگی کے ٹیلے لگے ہوئے ہیں میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن خدمت آپ کی دہلیزکے تحت فوٹو سیشن کروا کر سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا رہی ہے ، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

خواتین کالج ، سٹی کالج ، اپواء سکول سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلباء و طالبات اور علاقہ مکینوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ سوچی سمجھی سازش کے تحت تعلیمی اداروں کے باہر قائم ہونے والے فلتھ ڈپو کی صفائی ستھرائی کروانے کی بجائے جان بوجھ کر گندگی کے ٹیلے لگوا رکھے ہیں۔

مون سون کی بارشوں کیوجہ سے پانی کے زریعے گندگی تعلیمی اداروں کے اندر داخل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے تعفن اور بدبو پھیل جاتی ہے ، زہریلی بدبو کیوجہ سے بچوں اور علاقہ مکینوں کا سانس لینا محال ہوچکا ہے ۔

علاقہ مکینوںنے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ تعلیمی اداروں کے باہر قائم فلتھ ڈپو کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کروائی جائے تاکہ معصوم بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button