پنڈدادنخاناہم خبریں

سول ہسپتال پنڈدادنخان کے واش روم سے مبینہ طور پر نومولود بچے کی لاش برآمد

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے واش روم سے مبینہ طور پر نومولود بچے کی لاش برآمد، ہسپتال انتظامیہ لاش سے بے خبر ، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے ایمرجنسی روم کے واش روم سے مبینہ طور پر نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، ایمرجنسی روم کے وارڈ سے نومولود بچے کی لاش کی نشاندہی ایک مریض نے کی۔

لاش کی موجودگی پر سٹی چوکی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے شناخت کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔

نومولود بچے کی لاش مبینہ طور پر ایک دن پرانی بتائی جاتی ھے جس کی نشاندہی ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنے والے ایک مریض نے کی جبکہ لاش کی واش روم میں موجودگی سے ہسپتال انتظامیہ مکمل طور پر بے خبر رہی۔

سماجی حلقوں نے ہسپتال سے لاش ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button