پنڈدادنخان

سرسبز پاکستان ہمارا مشن ہے، ہرشخص کو اپنے حصے کا ایک پودا لگانا چاہیے۔ میاں مراد حسین

پنڈدادنخان: محکمہ جنگلات کی جانب سے پورے ملک کی طرح پنڈدادنخان میں بھی مون سون شجر کاری مہم پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے لگانے اور تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔
پودے لگانے کی مرکزی تقریب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر اور گورنمنٹ ہائی سکول میں منعقد ہوئی جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین ،ڈی پی ایجوکیشن آفیسر حافظ حبیب اللہ،پاکستان سوشل ایسو ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرسبز پاکستان ہمارا مشن ہے، زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اور ان کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، گرین اینڈ کلین پاکستان ہماری منزل ہے، ہرشخص کو اپنے حصے کا ایک پودا لگانا چاہیے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر الحاج حافظ حبیب اللہ نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ سنت نبوی بھی ہے اور آلودہ ترین ماحول کو صاف کرنے کا ایک قدرتی ذریعہ بھی ہے۔
اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرالحاج حافظ حبیب اللہ محکمہ جنگلات کے رینج فارسٹ آفیسر چوہدری الفت سمیت سماجی رفاعی شخصیات چیئرمین حکیم سید اختر علی بخاری ہیڈ ماسٹر راجہ محمد اصغر سمیت ٹائیگر فورس کے ممبران نے بھر پور شرکت کی اور محکمہ جنگلات کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button