ڈومیلی میں 28 سالہ نوجوان نے بھائی کے غم میں ڈیم میں کود کر خودکشی کر لی

0

ڈومیلی میں 28سالہ نوجوان نے بھائی کے غم میں ڈیم میں کود کر خودکشی کر لی ، ریسکیو 1122نے نوجوان کی لاش کو نکال لیا ،بتایا جاتا ہے کہ 4ماہ قبل اسی ڈیم میں اس کے بھائی نے خودکشی کی تھی ، خودکشی کرنے والا نوجوان سرکاری ہسپتال میں ملازمت کر تا تھا، پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز علاقہ ڈومیلی میں 28سالہ نوجوان ہارون انجم ولد آغاخان سکنہ ڈھوک مل کھوکھراں نے ڈومیلی ڈیم میں کود کر خودکشی کر لی۔

بتایا جاتا ہے کہ نوجوان ہارون انجم کے بھائی بلال انجم نے 4ماہ قبل اسی ڈیم میں خودکشی کی تھی اور ہارون انجم اپنے بھائی کی موت پر غم میں نڈھال تھا اور صبح ناشتے کے بعد گھر سے نکلا اور ڈومیلی ڈیم میں کود کر جان دے دی ،ہارون انجم واہ کینٹ ہسپتال میں سرکاری ملازم تھااور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔

ریسکیو 1122نے تلاش کے بعد نوجوان کی نعش کو پانی سے نکال لیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.