جہلم

ہمیں سوئی گیس فراہم نہ کی گئی تو ووٹ کا حق رائے دہی احتجاجاً استعمال نہیں کرینگے۔ اہلیان مجاہد آباد

جہلم: آئندہ انتخابات سے پہلے اگر ہمیں سوئی گیس فراہم نہ کی گئی تو ہم اپنے ووٹ کا حق رائے دہی احتجاجا استعمال نہیں کریںگے ۔

ان خیالات کااظہار مجاہد آباد کے حمزہ افتخار،افتخار احمد مغل،محمد تنویر کے علاوہ سینکڑوں باسیوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس سوائے لالی پاپ دینے کے کچھ بھی نہیں ،کیونکہ محلہ مجاہد آباد ،محلہ مخدوم آباد،جادہ برلب جی ٹی روڈ کو عرصہ بیس سال سے انہوں نے وعدے کرنے کے باوجود سوئی گیس سے محروم رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جبکہ رکن قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین کو حکومت پاکستان میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 30کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے ہیں اس میں سے ہمیں سوئی گیس دے کر اپنے وعدے کو پورا کیا جائے ورنہ آئندہ الیکشن میں ہمارے پاس آنے کی کسی بھی رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو ضرورت نہیں کیونکہ ہم ان کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کریںگے ہمیں سوئی گیس چاہیے اور ہم لے کر رہیںگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button