دینہ کے قریب موٹر وے پولیس کی فائن کلیکشن گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا

0

دینہ: دوسروں کو نصیحت ، خو د میاں فصیحت، دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر وے پولیس کی فائن کلیکشن گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ،موٹر وے کی گاڑی کا ڈرائیور فون پر مصروف تھا کہ حادثہ رونما ہوا ،زخمی کو فی الفور مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر حادثات پر قابو پانے والی موٹر وے پولیس فائن کلیکشن کی تیز رفتار گاڑی نمبری LED-8276 نے سڑک کراس کرتے ہوئے شخص کو ٹکر دے ماری، راہگیر گاڑی کی فرنٹ سکرین سے ٹکرا کر شدید زخمی کر دیا۔

فائن کلیکشن گاڑی کا ڈرائیور فون پر مصروف تھا ،زخمی ہونیوالے شخص ملک جاوید سکنہ چک اکا جوکہ ایک رکشہ ڈرائیور کو اپنی مدد آپ کے تحت رکشہ پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.