جہلم

ضلع جہلم میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا سرکاری دفاتر میں داخلہ بند کر دیا گیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام سرکاری دفاتر میں آنے والے افراد اور سائلین کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنا کورونا ویکسین کا سر ٹیفکیٹ ساتھ لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی سرکاری دفتر میں داخلہ منع ہے، عوام الناس کورونا ویکسی نیشن کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ضلع میں قائم کسی بھی کورونا وائرس ویکسی نیشن مراکز جاکر شناختی کارڈ ساتھ لیکر ویکسی نیشن کرواسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ عوام ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button