مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ افرا سیاب کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ افرا سیاب کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض،سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی ،سابق ایم پی اے چوہدری لال ،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ،سابق ڈسٹرکٹ چیئر مین راجہ قاسم ،ڈاکٹر محمد خلیل ،رضوان سیٹھی ،ملک صابر حسین سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ پنڈوری کے رہائشی مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ افرا سیاب کی اہلیہ اور راجہ کامران سیاب ،راجہ عمران سیاب کی والد ہ ماجدہ کی نماز ہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض،سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی ،سابق ایم پی اے چوہدری لال ،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ،سابق ڈسٹرکٹ چیئر مین راجہ قاسم ،ڈاکٹر محمد خلیل ، رضوان سیٹھی ،ملک صابر حسین سابق ممبر ضلع کونسل مدوکالس نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں سابق ضلع وائس چیئر مین ڈاکٹربشیر ،شاہین ڈار،سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی ،سابق چیئر مین یونین کونسل دھنیالہ چوہدری غلام جعفر ، منصور احمد کیانی، سابق چیئر مین مدو کالس چوہدری سہیل ظفر ،چوہدری محمد افضل بوڑا جنگل ،خان افتخار خان ،راحیل خلیل ،راجہ لیاقت علی ،میاں عتیق سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،مرحومہ کی نماز جنازہ پیر سید عرفان حسین شاہ نے پڑھائی نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.