دینہ

دینہ کے معروف صحافی سید امیر شاہ کی والدہ ماجدہ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

دینہ کے معروف صحافی سید امیر شاہ کی والدہ ماجدہ اور سید اقبال شاہ مرحوم کی زوجہ محترمہ مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز جہان فانی سے کوچ کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاوں ڈھوک اعوان کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوھدری ندیم خادم ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض، روزنامہ جذبہ جہلم کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل، معروف سنیئر صحافی سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، سابق جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، سابق جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل، سابق نائب صدر جہلم پریس کلب مرزا کفیل بیگ کیفی، صدر دینہ پریس کلب رضوان سیٹھی، سابق صدر دینہ پریس کلب معروف سنیئر صحافی عرفان محبوب، انفارمیشن سیکرٹری اقبال خان ، ادریس چوہدری، چوہدری محمد افضل،راجہ مبارک کیانی، میاں عرفان، سید زاکر حسین شاہ جماعتی،سید رضا حسین شاہ جماعتی، چوہدری شفقت ،احمد ندیم ،راجہ سعود،چوہدری ریاض،میاں اسد سلطان ،چوہدری تعلیم اختر،ربنواز گوندل،ماجد آفریدی، معروف سنیئر صحافی عبدالباسط مجاہد، صحافی یاسر صدیق، ملک اعجاز اعوان، آصف جنجوعہ، نعیم احمد بھٹی، راحیل خلیل، سمیت شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کےلے صبر جمیل کی دعا کی گئی

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button