جہلم

برائلر مرغی کے گوشت کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت، دکانداروں نے بھی سر پکڑ لئے

جہلم: عید کے موقع پر ضلع جہلم میں منافع خور مافیا سرگرم،عوام سے من مانے ریٹ وصول کیے جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر شہر بھر میں منافع خور مافیا نے پنجے گاڑ لئے مٹن اور بیف کے بھی زا ئد دام وصول کیے جانے لگے،مٹن سرکاری ریٹ 900 روپے کے بجائے 1200 سے 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا جبکہ بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے ہے لیکن 600 سے 700روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب عید کے تیسرے روز بھی شہری مہنگے داموں سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور ہیں،شہر کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں بھی منافع خور مافیا لے لگام ہو گیا۔سرکاری نرخ نامے کے بجائے شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کیے جانے لگے جبکہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کا کچھ پتہ نہیں۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا بھی یہی حال ہے، مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ مرغی کا صافی گوشت 500 سے 525 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ نہیں ہے، پیر سے مارکیٹ کھلے گی جس کے بعد نیا ریٹ آئے گا،قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے فروخت میں کمی آئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لیے جاتے ہیں جا ئیں تو کدھر جا ئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button