پنڈدادنخاناہم خبریں

میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کا اجلاس، کونسلرز چیئرمین کی کارکردگی سے غیر مطمئن

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کا اجلاس، ممبران کی بھر پو ر شرکت۔2017- 18 کا بجٹ ریوائز نہ ہو سکا ،اپوزیشن لیڈر شاہد باگوان کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں پیش کی گئی، قرار داد اکثریتی رائے سے منظور ،چیئرمین ملک محسن کی سابقہ کارکردگی پر کونسلر ز مطمئن دکھائی نہ دیئے ،چارج سنبھالنے کے بعد 28فروری تک کے مصارف کا حساب طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق میو نسپل کمیٹی پنڈ دادن خان کا 2018ء کا پہلا اجلاس خاص اپوزیشن لیڈر شاہد با گوان کی درخواست پر بلایا گیا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلا م پاک سے ہوا جسکے بعد کنوینئر اجلاس خواجہ سجاد حسین توکل نے ایجنڈہ پڑ ھ کر سنایا اکثیریتی ممبران نے سال 2017-18 کے بجٹ کو ریوائز کر نے کی مخالفت کی۔

دوران سال شہر پنڈ دادن خان میں صحت صفائی سڑیٹ لائیٹس کے ناقص نظام پر تنقید کی گئی جبکہ ممبران کے ما بین باہمی پیا ر محبت کی فضا قائم کر نے کی بجائے ذاتی مفادات اٹھانے کی غرض سے منافرت کی سیاست کی گئی اس دوران اپوزیشن لیڈر شاہد با گوان نے تحریر شدہ قرار داد کی کا پیا ں معزز اراکین میو نسپل کمیٹی میں تقسیم کرتے ہوئے پر امن ما حول میں قرار داد پیش کی ۔

چیئر مین ملک محسن کی سابقہ کا رکردگی پر عدم اطمینان کا اظہا ر کیا گیا اور ایوان کا چارج سنبھالنے سے لیکر 28فروری 2018تک کئے گئے اخراجات کی تفصیل آئندہ اجلاس میں بتانے کی درخواست کی گئی جبکہ میو نسپل کمیٹی کے جمع شدہ فنڈز مساوی طور پر تمام ممبران میں تقسیم کر کے ترقیاتی کا مو ں پر لگا نے کی تجویز پیش کی گئی۔

نئی حلقہ بند یو ں کے تحت شامل کئے گئے وار ڈ ز منڈ ی محمد صدیق کو ٹلہ کلیوال کی واٹر سپلائی سکیم کو میو نسپل کمیٹی میں ضم کرنے کیلئے کہا جبکہ نئے شامل شدہ وارڈوں کے مکینوں کو صفائی ٹیکس کے رجسٹر اندراج میں شامل کرنے کی قرار داد بھی پیش کی گئی تاکہ میو نسپل کمیٹی کے فنڈز میں اضافہ ہو شہر میں سٹریٹ لائیٹس کے نظام کو بہتر کر نے با رے بھی زور دیا گیا۔

تعمیر پنڈدادن خان گروپ کے لیڈر اور ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر شاہد با گوان کی طرفسے پیش کی گئی قرار داد کو اجتما عی طو ر پر منظور کرتے ہو ئے رجسٹر کا روائی پر با قا عدہ تحریر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button