جہلم

جہلم پولیس نے خطرناک اشتہاری جنسی درندے کو پکڑ لیا، ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر جہلم پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن، جہلم پولیس نے خطرناک اشتہاری جنسی درندے کو پکڑ لیا، پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کی حدود میں مسمی شبیر احمد ولد عبدالحق قوم اعوان سکنہ خلاصپور تحصیل و ضلع جہلم نے علاقہ میں خوف وہراس پھیلا رکھا تھاجو 22 مقدمات قتل، اقدام قتل، بد فعلی اور زنا جیسے مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے۔

مورخہ 29 اکتوبر 2019 کو بھی شبیر احمد نے ایک عورت سے زیادتی کی جس پر مقامی پولیس کے اظہر اقبال اے ایس آئی تھانہ چوٹالہ نے خاتون(ن) کی درخواست پر مقدمہ نمبر 222 بجرم 376ت پ تھانہ چوٹالہ درج کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حماد عابد کی ہدایات پر سلیم اکبر ایس ڈی پی او/ ڈی ایس پی صدر سرکل نے ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ملزم شبیر احمد کوفی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور انچارج چوکی مصری موڑ اور اظہر اقبال اے ایس آئی تفتیشی افسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے کا الگ مقد مہ درج کر کے اشتہاری ملزم کو بعد از تفتیش ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں بند کروادیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close