جہلم

کورونا لاک ڈاؤن؛ حکومت حفاظتی انتظامات کے تحت کاروبار کی اجازت دے۔ دوکانداروں کی اپیل

جہلم: کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے حفاظتی انتظامات کے تحت کاروبار کی اجازت دی جائے ،دکاندار حکومت کی جانب سے دی گئیںہدایات پر عمل درآمدیقینی بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار الیکٹرانکس مصنوعات کی مرمت کرنیوالے دکانداروں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مختلف کاروبار دوبارہ کھولنے کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں جن پر تاجر برادری کو عمل درآمد لازمی کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت باقی ماندہ کارروبار جس میں الیکٹرانکس مصنوعات کی مرمت کرنے والی دکانوں کو بھی صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دے تو آنے والے دنوں میں ہم اپنے بیوی بچوں کو فاقوں سے بچا پائیں گے کیونکہ ہمارے گھر وں میں اشیاء ضروریہ ختم ہو چکی ہے اور اب بات فاقوں تک آن پہنچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کارروبار عملاً تباہ ہو چکے ہیں، بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی ، گھروں و دکانوں کے کرائے ادا کرنا بھی ممکن نہیں رہے۔
دکانداروں نے حکومت سے ہمدردانہ غور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی حفاظتی انتظامات کے تحت کارروبار چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم باعزت طریقے سے اپنے بیوی بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button