محکمہ سوئی گیس نے میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی ملی بھگت سے شہر کی سڑکیں تباہ و برباد کر دی

0

کھیوڑہ: محکمہ سوئی گیس نے میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی ملی بھگت سے شہر کی سڑکیں تباہ و برباد کر دی، انتظامیہ نے محکمہ سوئی گیس کو سڑکیں تباہ و برباد کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، عوام ذلیل و خوار ہو گئی، عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم، اے سی پنڈدادنخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے کھیوڑہ شہر کے مختلف محلوں میں سوئی گیس کی پائپ لائنز تبدیل کرنے کے لیے کھدائی کی ہے مگر افسوس میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس کے لیے کوئی نمائندہ نہیں ہے میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے ذمہ داران نے سوئی گیس انتظامیہ کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

سوئی گیس انتظامیہ نے پائپ لائنز تبدیل کرنے کے لیے کھدائی کی لائن تبدیل کر کے سڑکیں مرمت کرنی گوارہ نہیں کی اور نہ ہی میونسپل کمیٹی انتظامیہ نے زحمت گوارہ کی کہ محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں سے سوئی گیس کی لائن تبدیل کرنے کے بعدہی سڑکیں پراپر طریقے سے دوبارہ مرمت کی جائیں۔

سوئی گیس کے اہلکار کھدائی کر کے پائپ لائن تبدیل کر کے مٹی ڈال کر دوسرے محلوں کی گلیوں میں کھدائی شروع کر دی ہے مٹی ڈالنے کے بعد اینٹیں لگانی مناسب ہی نہیں سمجھا کئی جگہ تو شہریوں نے اپنے گھروں کے سامنے اپنی مدد آپ کے تحت ہی اینٹیں لگوا لی شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ محکمہ سوئی گیس کے اہلکار کھدائیاں کرنے کے بعد پائپ لائن تبدیل کرنے کے فوری بعد سڑکیں مرمت کرنے کے پابند ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.