کیئر ٹیکرز پنڈدادنخان کی جانب سے فری آئی کیمپ، درجنوں مستحق افراد کامفت معائنہ

0

پنڈدادنخان: کیئر ٹیکرز کی جانب سے گزشتہ روز ایک فری آئی کیمپ موضع چک حمید میں زیر نگرانی محمد احسان منعقد کیا گیا جس میں گردو نواح کے دیہاتوں سے درجنوں مستحق مریضوں کو مفت چیک اپ، ادویات اور آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی۔

اہل علاقہ نے پنجاب کی سب سے پسماندہ ترین تحصیل میں آنکھوں کے مریضوں کیلئے سہولت مہیا کرنے پر کیئرٹیکرز پی ڈی خان برانچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوجوان کی اس کاوش کو سراہا۔

اس حوالے سے چیئرمین کیئر ٹیکرز میر اسفند یار اسد کا کہنا ہے کہ اپنی مد د آپ کے تحت کام کرنے والی تنظیم کو سارے پاکستان تک لے جانا ہمارا مشن ہے اور الحمدللہ اب کئی شہروں میں یہ نیٹ ورک باقاعدہ کام کر رہا ہے اور بہت جلد بڑے شہروں میں عوامی وفلاحی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.