جہلم

عیدالاضحیٰ؛ جہلم کے دارالامان میں خصوصی تقریب کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی شرکت

جہلم: دارالامان جہلم میں عید الاضحیٰ کا دن مذہبی شان و شوکت سے منایا گیا، اس موقع پر شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔

اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی راؤ پرویز اختر ڈپٹی کمشنر جہلم تھے۔ راؤ پرویز اختر ڈپٹی کمشنر ،واجد حسین چوہدری ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، مس طیبہ ناصر انچارج دارالامان اور چیئر پرسن ایڈوائزری کمیٹی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے عید ادارے میں مقیم خواتین کے ساتھ منائی تاکہ خوشی کے اس موقع پر ان کا غم ہلکا ہواور وہ اپنے دکھ درد بھول کرعید منائیں ۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے اپنے اسواء حسنہ سے عمل پیرا ہو کرعیدین پر بھی شاندار مثالیں پیدا فرمائی۔ حضرت محمد ﷺ نے عیدکے موقع پر یتیم بچے کو حضرت حسنین کریمین ؓکے کپڑے عنائت فرما کر ان کو پیار کیا اور عید منائی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم بھی پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے اپنے اسواء حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی پوری کوشش کرتے ہوئے گھریلو مسائل سے دوچار خواتین کے ساتھ عید منا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو اکیلا نہ محسوس کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button