جہلم

جہلم شہر میں تجاوزات مافیا کا راج، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مہم بری طرح فلاپ

جہلم: شہر میں تجاوزات مافیا کا راج ، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مہم بری طرح فلاپ ، قبضہ مافیا کو نوٹس جاری ہونے کے باوجود کاروائی نہ ہو سکی، شہر کے تمام بازاروں میں تجاوزات مافیا نے دوبارہ پنجے گاڑ لیئے، ادارے خاموش تماشائی ،شہری اذیت میں مبتلا۔
تفصیلات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح حکومتی ہدایات پر جہلم شہر بھر میں بھی تین ماہ قبل قبضہ گروپوں اور شہر میں دکانوں کے باہر ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے تجاوزات مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلائی گئی جسے شہری حلقوں نے قابل ستائش بھی قرار دیا لیکن اس کے بعد اندرون شہر کے متعدد بازاروں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات اور سرکاری اراضی پر سالہا سال سے تعمیر غیر قانونی دکانوں، پلازوں ،کوٹھیوں کے مالکان کو نوٹسسز تو جاری کیئے گئے اور انتظامیہ کی طرف سے مسلسل خاموشی حکومتی مہم پر سوالیہ نشان بن کر رہ گئی۔
مین بازار، کناری بازار، نیابازار، چوک گنبدوالی مسجد، ریلوے روڈ، سول لائن روڈ، جادہ چوک، قبرستان چوک ، محمدی چوک ، روہتاس روڈ چوک ، بلال ٹاؤن سمیت دیگر بازاروں اور سڑکوں چوک چوراہوں پر تجاوزات مافیا اور قبضہ گروپوں کے خلاف کوئی قابل ذکر کاروائی نہ ہونے سے قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا نے دوبارہ میونسپل کمیٹی کے افسران و اہلکاروں کی پشت پناہی سے پنجے گاڑ لیئے ہیں جس کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
مقامی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام سے تجاوزات مافیا اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button