جہلم

ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا، ٹرانسپوٹرز نے مسافروں کی کھال ادھیڑنا شروع کر دی

جہلم: ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا، ٹرانسپوٹرز نے مسافروں کی کھال ادھیڑنا شروع کر دی ، 15جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے من مانے کرائے وصول کرنے شروع کر دیئے، عید منانے کیلئے آبائی علاقوں میں جانے والے مسافراضافی کرائے ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

مسافروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اے سی بس اور نان ایئر کنڈیشن بسسز کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے، دوسری جانب ٹرانسپورٹر ز کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مسافروں کا کہنا ہے کہ پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی صوبہ بھر میں جبکہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کرائے مقرر کرنے کے مجاز ہیں ، ٹرانسپورٹرز کو کوئی اختیار نہیں کہ از خود کرائے مقرر کرکے لوٹ مار کا بازار گرم کر لیں۔

مسافروں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے نوٹس لیا جائے اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقررکردہ کرائیوں پرعملدرآمد کروانے کا پابند بنایا جائے تاکہ ضلع بھر میں حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ کرائیوں کی وصولی شروع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button