گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی خان شہید ہائی سکول سوہاوہ میں یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد

0

سوہاوہ: گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی خان شہید ہائی اسکول سوہاوہ میں یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی حبیب اللہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) سوہاوہ اور مہوش رشید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) سوہاوہ تھے۔

تقریب میں نعیم اختر مرزا پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول سوہاوہ، طالب حسین ہاشمی ہیڈ ماسٹر، عادل حسین اے ای او، وقاص احمد اے ای او، ناصر محمودچودھری اے ای او، فرحان ارشداے ای او، فواد حیدر شاہ اے ای او، عاصم امیراے ای او، شجاع اے ای او، عامر حبیب اے ای او،ہامون اے ای او، شعیب ایای اواور فی میل ونگ سے تمام ای اوز سوہاوہ سمیت کثیر تعداد میں معلمین اور معلمات نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ تحصیل سوہاوہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا اس کے بعد طلباء و طالبات نے ملی نغمے پڑھے۔

سید فواد حیدر شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم آج یوم دفاع بطور یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں، آج اس یوم دفاع کے موقع پر میری پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔

نعیم اختر مرزا پرنسپل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہامیں آج ان تمام بہنوں کو سلام دیتا ہوں جن کے بھائی ہمیشہ کے لئے زندہ ہوگئے ان ماؤں اور ہر اس بوڑھے باپ کو سلام جنھوں نے اپنا لخت جگر قربان کر دیا اور اس شہیدوں کی سرزمین کو رونق بخش دی.کارگل کے مسلمانوں کو سلام جنھوں نے اپنی جانیں پیش کیں۔ بیشک ہم اس کا بدلہ نہیں اتار سکتے پر اتنا ضرور پتا ہے کہ اللہ کے پاس آپکے صبر اور قربانی کا بہت بہترین اجر ہے اور بے شک ایک وہی ذات ہے جو اس قربانی کا ٹھیک ٹھیک اجر دے سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.