جہلم

موٹر وے پولیس بیٹ 7 سرائے عالمگیر کے افسران نے ٹال پلازہ جہلم پر کورونا 19 ٹیسٹ کروائے

جہلم: ڈی آئی جی موٹر وے پولیس نارتھ زون وصال فخر سلطان راجہ کے خصوصی احکامات پر گزشتہ روز موٹر وے پولیس بیٹ 7 سرائے عالمگیر کے افسران نے ٹال پلازہ جہلم پر کورونا 19 ٹیسٹ کروائے ، ڈاکٹر جواد سلیمان کی قیادت میں ٹیم نے ٹیسٹ کنڈکٹ کئے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی بیٹ 7 علی عابد رضوان ، ایڈمن آفیسر انسپکٹر رانا نسیم عباس، آپریشن آفیسر نوید عارف کاظمی ، خاتون انسپکٹر نگہت عنایت اور دیگر افسران نے فرنٹ لائن سولجر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ موٹر وے پولیس کے افسران و اہلکار حسب سابق روایت خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close