کھیوڑہاہم خبریں

میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا اجلاس مچھلی منڈی میں تبدیل، کونسلرز کا واک آوٹ، شدید احتجاج

پنڈدادنخان: چیئر مین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس کی نااہلی کے باعث کمیٹی کے اجلاس سے ایک بار پھر کونسلرز حضرات نے واک آوٹ کر دیا، چیئر مین اور ملازمیں کونسلرز کی توہین کرتے ہیں چیئر مین کے من مانے فیصلوں کی وجہ سے پورا شہر مسائل کی آمجگاہ بن چکا ہے، کونسلرز کا شدید احتجاج، میونسپل کمیٹی کا اجلاس مچھلی منڈی میں تبدیل۔

تفصیلا ت کے مطابق میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا اجلاس عام کنونیئرملک شوکت حیات وائس چیئرمین کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں 26میں سے 18کونسلرز نے شرکت کی۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسولﷺ کے بعد پراجیکٹ کمیٹی کے کنونیئر مرزا گلزار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین، ساری انتظامیہ اور ملازمین کونسلر صاحبان کی توہین کرتے ہیں اور چیئر مین کونسلرز کی بغیر مشاورت سارے کام کر رہا ہے اپنی من مانی کی جاری ہے اور جتنے بھی کاموں کے ٹینڈر کئے جارہے ہیں جوکہ بالکل غلط ہیں۔

مرزا گلزار نے کہا کہ چیئر مین اور ان کے حواریوں نے اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے جبکہ پورا شہر مسائلستان بنا ہوا ہے نہ تو شہر میں پینے کے پانی کا کوئی نظام ہے صفائی کا نام نشان تک نہیں ان کی غلط پالیسیوں اور من مانے فیصلوں کے باعث پورا شہر گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف پورے شہر کی سٹریٹ لائٹس کا نظام دربرہم ہوچکا ہے کھیوڑہ شہر میں جوکچھ بھی ہورہا ہے وہ عوام کی خدمت کے بجائے عوام کی مزید مشکلات پیدا کی جارہی ہیں چیئر مین کی نا مناسب کاروائیوں کا ہم بائیکاٹ کرتے ہیں ہم ہرگیز چیئرمیں کو عوام دشمن پالیسیوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن بھی اس ساری لوٹ مار پر خاموش ہے چیئرمیں خلاف درخواست پر ابھی تک خاموشی سوالیہ ہے؟ اور 19-9-18کے اخبار میں جو ٹینڈر دیا گیا ہے ہم اسکومنسوخ کرتے ہیں ۔اگر پھر بھی یہ کام کروائے گئے تو پھر اس کی تمام تر ذمہ داری چیئر مین اور وائس چیئر مین پر ہو گا۔18 میں سے 12 کونسلر کے واک آؤٹ کے باوجود وائس چیئر مین نے اجلاس جاری رکھا جو کہ غیر قانونی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button