حلقہ پی پی 27 کا ضمنی الیکشن انتخابی مہم سست روی کا شکار، عابد اشرف جوتانہ سیاسی منظر نامے سے دور

0

جہلم: حلقہ پی پی 27ضمنی الیکشن، انتخابی مہم سست روی کا شکار،عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار فواد چوہدری کے حق میں دستبردار ہوکرفرنٹ فٹ پر الیکشن مہم چلانے والے سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان چوہدری عابد اشرف جوتانہ سمیت چند اہم شخصیات نے خاموشی اختیار کر لی،ضمنی الیکشن میں سیاسی منظر نامے سے دور۔

رپورٹ کے مطابق جہلم کے حلقہ پی پی 27کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم سست روی کا شکار ہے،پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کیمپوں میں تاحال جوش و خروش دکھائی نہیں دے رہا دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے تاحال عام انتخابات میں فرنٹ فٹ پر الیکشن مہم میں حصہ لینے والی متعدد شخصیات سے رابطہ نہیں کیا دونوں جماعتوں کی طرف سے کارکنوں کے ساتھ بھی رابطوں کا فقدان ہے۔

دوسری طرف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان کے اندر ضمنی الیکشن کے ٹکٹ پر بھی سرد جنگ جاری ہے، متعدد راہنماء ناراضگی اور تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق امیدوار و تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے دلبرداشتہ ہو کر خاموشی اختیار کر لی ہے اور خاموشی سے لاہور جا کر بیٹھ گئے ہیں جہاں وہ ضمنی الیکشن تک قیام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.