جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 9 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 9 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق SI مسعود احمد تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ولد تصور علی ساکن کوٹ کلاں سے پسٹل30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIضیاء محمود تھانہ للہ نے زیر تفتیش مقدمات کے 3ملزمان محمد ندیم ولد محمد اقبال ساکن ضلع فیصل آباد سے پسٹل30بور معہ4روندز، ذوالفقار علی ولد وریام ساکن ضلع چنیوٹ سے پسٹل30بور معہ3روندز اور اظہر اقبال ولد امیر علی ساکن ضلع فیصل آباد سے رائفل44بور معہ 5روندز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

SIالطاف حسین تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد زبیر ولد سلیم اختر ساکن مشین محلہ نمبر3جہلم سے 2کلو290گرام ہیروئن اور 194گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIمحمدسلیم تھانہ منگلا کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے نعیم عبداللہ ولد محمد اقبال ساکن پنڈرجوال سے 110گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASIمحمد ارشاد تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسعود احمد ولد ظہور احمد ساکن ڈھوک نیک عالم سے 3لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIمحمد الطاف تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سجاد ولد محمد بخش ساکن ضلع لودھراں سے5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIمحمد ریاض تھانہ پنڈدانخان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم تصور حسین ولد مزمل حسین ساکن ضلع سرگودھا سے 5لیٹر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button