دینہ

اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین کا عوامی شکایات پرشہر کا دورہ، غیرقانونی تجاوزات کا جائزہ لیا

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین کا عوامی شکایات پرشہر کا دورہ ، اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کے خلاف لا ئحہ عمل تیار کرنے کے لئے مین بازار کا دورہ کیا ، دوکانداروں کو سختی سے ایس او پیز پرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنردینہ وقار حسین نے عوامی شکایات پر شہر کا دورہ کیا اور مین بازار میں قائم غیر قانونی تجاوزات کا بھی جائزہ لیا ، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین نے مختلف دوکانوں پر جا کر ایس او پیز کے حوالے سے سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی اُلفت شہزاد ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ضمیر ، پیر سید عطا اللہ شاہ بخاری، چوہدری شادا اوور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانداروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی کو بازار کے حوالے سے مختلف ہدایت جاری کیں کہ آئندہ آنے والے دنو ں میں عید کی خریداری کے دوران بازاروں کے رش پر دوکانداروں اور خریداروں کو سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button