جہلم

تنظیم سازی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) جہلم اختلافات کا شکار

جہلم: تنظیم سازی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اختلافات کا شکار، پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی راہنماء میاں غلام حسین شاہد کہتے ہیں کہ پارٹیاں کارکنوں سے چلتی ہیں کارکن ہی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ممبران اسمبلی کو اسمبلیوں تک پہنچانے میں کارکنان کا ہاتھ ہوتا ہے انکی مشاورت اور مرضی کے بغیر تنظیم سازی کیسے ہو سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم کے سینئر صحافی محمد شہباز بٹ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں حاجی مرزا راشد ندیم اور انکے ساتھیوں کی جماعت کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، حاجی مرزا راشد ندیم ہی جہلم میں مسلم لیگ (ن)یوتھ کے ضلعی صدر ہیں۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن)ہی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے اور اسکی بنیاد رکھنے میں یوتھ ونگ کے عہدہ داران اور کارکنان نے اہم کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں کارکنان کی مشاورت کے بغیر تنظیم سازی نہیں ہو سکتی، جہلم میں یوتھ ونگ کی کوئی نہیں تنظیم سازی نہیں کی حاجی مرزا راشد ندیم ہی یوتھ ونگ ضلع جہلم کے صدر ہیں۔

میاں غلام حسین شاہد نے کہا جلد جہلم کا دورہ کروں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button