دینہ

رسوم جاہلیہ کی وجہ سے نکاح میں تاخیر کا ہونا باعث افسوس ہے۔ علامہ خالد محمود ضیغم

دینہ: جہالت کی رسمیں جنکا اسلام اور مسلمانوں سے دور کا بھی واسطہ نہیں جو ہمارے معاشرے میں نکاح جیسی اہم فریضہ میں تاخیر کا سبب بن رہے ہیں جبکہ اسلامی تعلیمات صرف نکاح ہے جہیز کی لعنت نے سفید پوش طبقہ کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جامع مسجدمدنی مین بازاردینہ کے خطیب مولانا خالد محمود ضیغم نے جمعۃ المبارک کے بابرکت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ آج نکاح میں تاخیر کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہیں جبکہ پیغمبراسلام ﷺ نے کامل مسلمان ہونے کو نکاح کے ساتھ مشروط کر رکھا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں نکاح کو آسان بنانے کے کئے تمام غیر شرعی رسومات کو پس پشت ڈالنا ضروری ہے والدین اپنے بچوں کے اس اہم فریضہ کو احسن طریقہ سے نبھانے کے لئے ان رسومات کو ختم کر نے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے اور اللہ اور رسول ﷺ کی تابعداری نجات دارین کی ضمانت ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button