ریسکیو 1122کی جانب سے پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی میں ابتدائی طبی امداد کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

0

جہلم: ریسکیو 1122کی جانب سے پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی کے طلبا کو فرسٹ ایڈ کی تربیت، ابتدائی طبی امداد بارے نصابی اور عملی تجربات کروائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد کا طریقہ کار سکھانے اور کسی حادثہ کی صورت میں فوری عملی اقدامات بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی جہلم میں ایک ورکشاپ منعقد کی گئی ۔

ورکشاپ میں ریسکیو آفیسر محمد جبران اور محسن بشیر نے طلبا کو ابتدائی طبی امداد بارے مختلف لیکچر دئیے جس کے بعد طلبا کومصنوعی سانس دلانے، زخمیوں کو اٹھانے، ابتدائی مرہم پٹی کرنے، ہسپتال لے جانے کے محفوظ طریقہ کار بارے عملی مشق بھی کروائی گئی۔

کالج کے طلبا نے ورکشاپ کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملاہے جو اس سے قبل ہم نہیں جانتے تھے، کالج پرنسپل ظریف خان نے ریسکیو عملہ کی جانب سے طلبا کیلئے معلوماتی ورکشاپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.