جہلم
سکولوں و کالجز کی گاڑیوں میں بچوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا جانے لگا، انتظامیہ خاموش

جہلم: شہر و گردونواح کے سکولوں و کالجز کی گاڑیوں میں بچوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا جانے لگا، انتظامیہ خاموش
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح سمیت ضلع بھر میں قائم سکولوں و کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے والی بسوں ، ویگنوں، کیری ڈبوں ، رکشوں میں طلباء و طالبات کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس دیا جاتا ہے۔
شدید گرمی کے موسم میں بچوں کا سانس بند ہونے کے قریب ہو جاتا ہے ، گاڑیوں کے مالکان و عملہ اپنے پیسوں میں اضافہ کرنے کیلئے معصوم طلباء و طالبات سے غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں ، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔