جہلم

فلسفہ حسین ؓ باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: فلسفہ حسین ؓ باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے ، مذاہب کی ہم آہنگی سے ہی ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ، امت مسلمہ حسینی صبر و استقامت عمل پیرا ہو تو دنیاء میں کہیں بھی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر کا جواب دیا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہارشہر کی معروف مذہبی شخصیت سیدخلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت کا درس ہمیں صحابہ اکرام کی عملی زندگی اور آقا دو جہاں حضرت محمد ﷺ کے فرمودات سے ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاہب کی ہم آہنگی سے ہی ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button