جہلم

چوہدری برادران کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہوئے۔ چوہدری محمد عارف

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر چوہدری محمد عارف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا عظیم کارنامہ ہے ، سینٹ الیکشن میں پنجاب کے سینیٹرز کو بلا مقابلہ کامیاب کروانے پر مسلم لیگ (ق)ضلع جہلم کی قیادت و کارکنان شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، چوہدری برداران سیاسی میدان کے بے تاج بادشاہ ہیں۔

چوہدری محمد عارف نے کہا کہ چوہدری برادران کی بہترین حکمت عملی کیوجہ سے پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کروا کر چوہدری برداران نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ معاملہ فہمی میں انکا کوئی ثانی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے سیاسی تجربات اور مدبرانہ صلاحیتیوں کو برویکار لاتے ہوئے پنجاب اور مرکز میں سینٹ کی نشستوں پر سیاسی رسہ کشی اور محاز آرائی کا قلعہ قمع کردیا، پنجاب کے سینیٹرز کو بلا مقابلہ کامیاب کروانا اس بات کی جیتی جاگتی دلیل ہے کہ مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی برادران کی زیرک اور مثبت سوچ و فکر نے ایک نئی سیاسی روایت قائم کی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے درجنوں کارکنان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کامل علی آغا کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سینیٹرز کامل علی آغا اپنے سیاسی تدبر شعور و تجربات سے مسلم لیگ( ق) کے بیانیہ کو مزید تقویت دلوانے میں کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button