جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 8 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، 8 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابقSIعاطف یونس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور سلیم ولد محمد سلیم ساکن جہلم سے 100عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIارشد محمود تھانہ صدر نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ علی ولد اصغر علی ساکن بلال ٹاؤن جہلم سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIحسن رضا تھانہ پنڈدادنخان نے دوارن گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ بن اعجاز ولد مظہر اقبال ساکن محلہ چوہان کھیوڑہ سے پسٹل30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIمظہر حسین تھانہ ڈومیلی نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد ندیم ولد محمد یٰسین ساکن بڑا گواہ جہلم کے انکشاف پر بندوق 12بور ڈبل بیرل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

SIعبدالرحمان تھانہ جلالپور شریف نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عامر شہزاد ولد محمد علی ساکن پنڈدادنخان کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIمظہر حسین تھانہ ڈومیلی نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اشفاق ولد عبدالرزاق ساکن فتح پور سوہاوہ سے 142گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIمسعود احمد تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شیراز ولد محمد شبیر ساکن محلہ کوٹ سلطان پنڈدادنخان سے 550گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIفرخ شبیر تھانہ انچارج پولیس چوکی دھریالہ جالپ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یعقوب ولد پنجی خان ساکن پنڈدادنخان سے315گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button